حیدرآباد۔11۔مارچ (اعتماد نیوز) سابق ریاست وزیر مال رگھو ویرا ریڈی کو آج
کانگریس ہائی کمان نے تقسیم شدہ آندھرا پردیش کے صدر پردیش کی حیثیت سے
تقرر عمل میں
لایا۔چنانچہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے رگھو ویرا ریڈی سے
فون پر بات چیت کرتے ہوئے مبارک باد دی۔تلنگانہ کے صدر پردیش کا تاحال
سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔